رفیق علی کی پراسرار موت، متوفی کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اشتہارات

بونی (چ،پ) ریشن سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے جوانسال طالبعلم رفیق علی کے پر اسرار موت کے سلسلے میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق متوفی رفیق علی کے بھائی نے باضابطہ طور پر پولیس میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ریشن گول سےتعلق رکھنے والے اکرام نواز کے خلاف دعویداری کردیا ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔

#chitralpost