ہماری جدوجہد فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے/مرکزی صدر APRNS

شعوری آگاہی مکمل ہو چکی اب ایکشن کا وقت ہے ،غلام مرتضیٰ جٹ ،سید گل جہانیاں

اشتہارات

اسلام آباد(اے پی آر این ایس)ہماری جدوجہد فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی شعوری آگاہی مکمل ہو چکی اب ایکشن کا وقت ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSرجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کور کمیٹی کے چیئرمین مخدوم سید گل جہانیاں سے تنظیمی امور پر مشاورت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ باشعور کمیونٹی کو متحد کرنے اور اجتماعی جدوجہد کیلئے تیار کرنے کیلئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا ،اب صرف اور صرف ایکشن کا وقت ہے ۔کمیونٹی کے اندر اور باہر ہر سازش کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی قاتلوں اور بلیک میلروں اور ٹاوٹ مافیا کے خلاف جہاد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

#Chitralpost