سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، پشین بلوچستان میں تین دہشت گرد مارے گئے

ایک دہشت گرد زخمی حالت مین گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

اشتہارات

راولپنڈی(چ،پ) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی ، کاروائی کے دوران مسلح دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس کاروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جوکہ افغان شہری ہے۔
اس کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے ساتھ ملکر ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھے گی اور بلوچستان میں افراتفری پھیلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے گا۔

#chitralpost