ڈی پی او لوئر چترال کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) ڈی پی او چترال لوئر نے اپنے آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس اہلکاروں کے مسائل جاننے اور روان ہفتے اچھی کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں پولیس اہلکار ڈی پی او کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے معروضات پیش کئے جن پر ڈی پی او مناسب کاروائی کے احکامات جاری کردئیے۔
اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ نے رواں ہفتے کے دوران اچھی کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران و جوانان میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

#chitralpost