ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنرلوئر چترال کی صدات میں اجلاس،تحصیل چیئرمین چترال اور دروش بھی شریک ہوئے

بحالی کے کاموں اور نقصانات کے اسسمنٹ آپریشن کا جائزہ لیا گیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) لوئر چترال میں حالیہ ایمرجنسی صورتحال میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل چیئرمین چترال شہزادہ امان الرحمن ، تحصیل چیئرمین دروش فاروق علی شاہ، انتظامی افسران اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس میں ہونے والے اس جائزہ اجلاس میں حالیہ بارشوں کے بعد صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ نقصانات کے حوالے سے ضلع کے اندر جاری اسسمنٹ ،ریلیف،مختلف علاقوں میں سڑکوں ،چینلز اور پائپ لانز کی بحالی کے حوالے سےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بحالی کے کاموں کو مزید مربوط بنانے اور اسسمنٹ کو شفاف انداز میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکائے اجلاس نے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا جس پر ڈی سی نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے ، بحالی کے کاموں اور امدادی کو بہتر انداز میں کرنے کے لئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

#Chitralpost