پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن چترال نے رضیت باللہ کو تنظیم کا صدر منتخب کر لیا

دیگر عہدیداروں کا انتخاب بھی متفقہ طور پر کر لیا گیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) رضیت باللہ کو پٹرول پمپ ڈیلرز اینڈ کارٹیج ایسوسی اشن چترال کا صدر اور جبکہ شاہد اقبال کو جنرل سیکٹری منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپ ڈیلر اینڈ کارٹیج ایسوسی ایشن چترال کے جنرل باڈی کا ایک اجلاس نے گذشتہ دن منقد ہوا جس میں تنظیمی امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے ایسوسی ایشن کے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اجلاس کے اعلامئے کے مطابق لیاقت خان سرپرست، رضیت باللہ صدر ، جمیل احمد سنیر نائب صدر ،شاہد اقبال جنرل سیکرٹری، تسنیم الرحمان نائب صدر فاروق ناصر نائب صدر ،خلیل اشرف فنانس سیکرٹری جبکہ عبید اعظم سیکرٹری انفارمیشن منتخب کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں سابق صدر لیاقت خان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ایسوسی اشن کو مزید فعال کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے فیصلہ کیا۔

#chitralpost