لاہور IPT کورٹ میں کیس کی سماعت ، APRNS کا نام کوئی اور استعمال نہیں کرسکتا

بانی مرکزی صدر غلام مرتضی جٹ کی طرف سے دائر درخواست پر اسٹے آرڈر برقرار

اشتہارات

لاہور(کورٹ رپورٹر ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سےآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلٸے لاہور IPTکورٹ میں داٸر کیس کی سماعت ہوٸی کیس کے مدعی بانی صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے معزز عدالت کو بتایا کہ تین ماہ 8دن سےملتان کے مدعا علیہ کی طرف سے جواب دعویٰ نہیں دیا گیا جبکہ یہ لوگ دعویٰ کی کاپی بھی لے چکے ہیں مدعا علیہ کے وکیل نے بھی اپنا موقف پیش کیا جس پر معزز عدالت نے ملتان کے مدعا علیہ کے وکیل کو جواب دعویٰ کیلٸے آخری موقعہ دیتے ہوٸے کیس کی سماعت 8مٸی تک ملتوی کر دی واضع رہے کہ معززIPTکورٹ نے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر ومدعی غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سےداٸر کیس میں اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے

اسٹے آرڈر میں ملتان کے مدعا علیہ کو APRNSکا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے