چترال میں بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکومت اور امدادی ادارے خصوصی اقدامات اٹھائیں

بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے چترال کے بڑے مکانات، فصلوں اور باغات سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے

اشتہارات

 چترال۔۔ پانچ دنوں کی مسلسل بارشوں سے چترال میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل اور تیز بارشوں کے نیتجے میں چترال کے دونوں اضلاع میں برساتی نالوں میں سیلاب آنے، پہاڑی تودے اور مٹی کے تودے گرنے سے چترال کی اکثر سڑکیں متاثر ہوئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ چترال پشاور روڈ متعدد مقامات پر بند رہی جبکہ چترال کے اندر بھی اہم سڑکیں بند رہیں۔ کئی لوگوں کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور کئی گھر شدید خطرے کی زد میں ہیں، لوگ اس وقت بے سرو سامانی کے عالم میں ہیں۔بڑے پیمانے پر مکانات، کھڑی فصلوں اور باغات اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دونوں اضلاع میں انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوئی ہے۔ سرکاری ادارے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں تاہم وسائل کی کمی سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت ضلع کے اندر تقریباً ہر گاوں کسی نہ کسی طرح متاثر ہوا ہے اور توجہ درکار ہے۔
چترال کے دواضلاع میں بحالی کے کاموں کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اضافی وسائل کی فراہمی نہایت ضروری ہے نیز حکومت کو چاہیئے کہ وہ این جی اوز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر این او سی جاری کرکے چترال میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لئے اقدامات کرے۔

#chitralpost