بونیر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، خطرناک دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

چار دہشت گرد زخمی ہو گئے،

اشتہارات

چترال؛ سیکیورٹی اداروں نے بونیر میں ایک کاروائی کے دوران مطلوب خطرناک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلیجنس بیسڈآپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ آپریشن میں خطرناک دہشت گرد سلیم عرف ربانی ہلاک اور چار دیگر دہشت گرد زخمی ہوگئے تاہم اس آپریشن کے دوران بے جگری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے۔ شہیداہلکاروں میں 36 سالہ حوالدار مدثر محمود سکنہ راولپنڈی اور 27سالہ لانس نائیک حسیب جاوید سکنہ پونچھ آزاد کشمیر شامل ہیں۔
اس واقعے میں جہنم واصل ہونے والا خطرناک دہشت گرد سلیم عرف ربانی کئی مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جبکہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ مذکورہ دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں، پبلک مقامات پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

#Chitralpost