پاکستان میں ذیابیطس کی شرح میں تشویشناک اضافہ،دنیا بھر میں پاکستان اس مرض کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے

پاکستان میں 30 فیصد سے زیادہ لوگ ذیابیطس سے متاثر ہیں

اشتہارات

چترال: ذیابیطس کے مرض کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ورلڈ اسٹیٹسٹکس نامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ سروے کے مطابق مختلف ممالک کی آبادی میں 20سال سے لیکر 79 سال کے عمر والے افراد میں ایک نہ ایک قسم کی ذیابیطس کی موجودگی ظاہر کی گئی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ذیابیطس سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر جہاں کی کل آبادی کا 30.8 فیصد حصہ اس مرض کا شکار ہے۔ کویت کا دوسرا نمبر ہے جہاں اس مرض کی شرح 24.9 فیصد ہے جبکہ مصر 20.9فیصدشرح کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ، قطر 19.5 فیصد شرح کے ساتھ دسویں نمبر پر، ملائشیا 19 فیصد کے بارویں نمبر پر اورسعودی عرب 18.7فیصد کے شرح کے ساتھ چودویں نمبر ہے۔ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کردہ جائزے کے مطابق ذیابیطس کے حوالے سے درجہ بندی میں امریکہ 10.7فیصد کی شرح کے ساتھ 55ویں نمبر پر ہے ، چین 10.6 فیصد کے ساتھ 57ویں نمبر پر جبکہ انڈیا میں ذیابیطس کی شرح 9.6فیصد ہے اور درجہ بندی میں انڈیا 64 ویں نمبر پر ہے۔ شوگر یعنی ذیابیطس کے حوالے سے درجہ بندی میں افریقی ممالک کینیا اور نائجیریا میں یہ اس مرض کی شرح سب سے کم ہے ، کینیا کی درجہ بندی 4 فیصد کے ساتھ 183ویں اور نائجیریا کی درجہ بندی 3.6 فیصد شرح کے ساتھ 186 ویں ہے۔

#chitralpost