جشن قاقلشٹ 18 سے 21 اپریل منعقد ہوگی، کمیٹی نے شیڈول جاری کردیا

جشن عوامی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوگی، ضلعی انتظامیہ کا تعاون حاصل رہے گا

اشتہارات

بونی ۔۔۔جشن قاقلشٹ کے انعقاد کے سلسلے میں کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سکندرالملک کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔جشن قاقلشٹ کمیٹئ کے سیکرٹری اطلاعات حسین زرین چارویلو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے سابق کنونئیر سید حبیب اللہ شاہ کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ کمیٹی کے سیکرٹری حبیب استاذ نے چار روزہ جشن کے حوالے سے تفصیلات سے شرکااجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سکندرالملک نے کہا کہ اس سال جشن قاقلشٹ کلی طور پر کمیٹی کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اس اہم فیسٹیول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اپر چترال کے دیگر ادارے بھی تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے جشن کے حوالے سے وزیر سیاحت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ اور متوقع فنڈز کے بارے میں بھی شرکائے اجلاس کو آگاہ رکرتے ہوئے کہا اس سال جشن شایان شان طریقے منعقد کیا جائے گا۔ شہزادہ سکندرالمللک نے کہا کہ جشن 18 اپریل سے 21 اپریل تک منعقد ہوگی تاہم بارش ہونے کی صورت میں تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، شائقین کی کثیر تعداد میں شرکت کو مد نظر رکھتے ھوئے اتوار کے دن فائنل کروانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس سال فنڈز اور وقت کی قلت کو سامنے رکھتے ھوئے فٹبال سمیت دیگر کھیلوں میں بھی محدود ٹیموں کو اس میلے میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے باہمی مشاورت سے تمام کھیلوں کے لئے کنوینئرز کا انتخاب بھی عمل میں لایا جسکے مطابق پولو جمیل احمد لال، انور ولی خان و دیگر سینئر پلئیرز مشاورت سے ذمہ داریاں نبھائینگے جبکہ دیگر کھیلوں میں فٹ بال کے لئے عظمت لال موڑکہو کنوینئر، ڈپٹی کنوینئر بابر علی بونی ، کرکٹ،محمد یعقوب مسروف ،ڈپٹی کنوینئر ،اعجاز کوشٹ، ولی بال ،شھزاد علی بونی،ضیاء الدین موڑکھو، نشانہ بازی سیاہ کمان،حسین زرین چرویلو ،رسہ کشی،شفیع احمد لال بونی،صفدر علی چرون اویر، بوڈی دیک،ہارون الرشید ورکوپ تورکھو ، دوڑ،عبد اللہ جان بمباغ، پیرا گلائیڈنگ،ظہیر الدین بابر بونی، کلچرل شو،ذاکر محمد زخمی، اسٹیج منیجمنٹ ،چئیرمین محمد علی شاہ ،احسان الحق،شجاع الدین، کمنٹری،حسین زرین چرویلو، پاٹیک دیک،شکیل احمد لال بونی، لاجسٹک سلطان سالک،پرنس سلطان الملک،صلاح الدین،بیڈمنٹن، جمشید احمد لال بونی شامل ہیں۔

#chitralpost