سید فرید جان ایڈوکیٹ تحریک انصاف کی طرف سے تحصیل چئیرمین دروش کے امیدوار نامزد

پارٹی کے کمیٹی نے مشاورت کے بعد سید فرید جان کو فائنل کرکے ٹکٹ جاری کردیا

اشتہارات

چترال۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے تحصیل چیئرمین دروش کی نشست کے لئے سینئر قانون دان اور پارٹی کے سرگرم راہنما سید فرید جان ایڈوکیٹ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چیئرمین دروش کی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی طویل مشاورت کے بعد پارٹی کے سینئر راہنما سید فرید جان ایڈوکیٹ کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی کے ٹو سے رکن صوبائی اسمبلی مہتر چترال فتح الملک علی ناصر نے سید فرید جان ایڈوکیٹ کو پارٹی ٹکٹ حوالہ کرکے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے سید فرید جان کے علاوہ حاجی سلطان محمد، شہزادہ فیصل صلاح الدین،خواجہ آفتاب الدین نے بھی درخواستیں جمع کردیئے تھے۔

یاد رہے کہ تحصیل چیئرمین دروش کی نشست شہزادہ خالد پرویز کے استعفی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جنہوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چیئرمین کی نشست سے استعفی دیا تھا۔

اس وقت تحریک انصاف کے راہنما فاروق علی شاہ قائم مقام تحصیل چیئرمین ہیں۔