جشن قاقلشٹ کمیٹی کا اجلاس، اپر چترال کے مشہور فیسٹیول کا انعقاد عید کے بعد کیا جائے گا

کمیٹی کے نئے کابینہ کا باضابطہ اعلان عید کے بعد کیا جائے گا

اشتہارات

اپرچترال(چ،پ )اپر چترال کے مشہور جشن قاقلشٹ کے انعقاد کے سلسلے میں متعلقہ کمیٹی کا اجلاس پرنس سلطان الملک کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا جس میں قاقلشٹ فیسٹیول کی کور کمیٹی کے تینوں تحصیلوں ،تحصیل مستوج ،تورکھو اور موڑکھو سے تعلق رکھنے والے اراکین  نے شرکت کی ،اور باھمی اتفاق رائے سے کمیٹی کی تنظیم نو کی گئ اور نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شھزادہ سکندر الملک بدستور جشن قاقلشٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر قائم رہینگے دیگر عہدیداران میں مختار احمد سنگین سرپرست اعلی، محمد پرویز لال وائس چیئرمین، محمد حبیب جنرل سیکرٹری، سعید ولی، ایڈیشنل سیکرٹری، حسین زرین چارویلو انفارمیشن سیکرٹری، یور مس خان ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔ کمیٹی کے اراکین نے نو منتخب کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ کمیٹی کے دیگر عہدیداروں کا اعلان کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔ یہ اجلاس عید سے پہلے بلایا جائے گا جبکہ قاقلشٹ فیسٹیول اپریل کے وسط میں یعنی دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول جشن قاقلشٹ کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا تاہم ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن قاقلشٹ کمیٹی کو معاونت فراہم کر ے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولو گراؤنڈ کے ارد گرد دیواریں کسی نے اکھاڑ کر گراؤنڈ کو خالی میدان میں تبدیل کردیا ہے اس صورت حال میں پولو میچیز کروانا ناممکن ہوگا، اس مسلے کے حل کیلئے کمیٹی کے اراکین بہت جلد ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملیں گے اور اس مسلے کی فوری حل تلاش کرکے پولو میچیز کے راہ میں حائل روکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے نیز 2019 میں منعقدہ جشن میں کمیٹی کے اوپر واجبات ہیں ان واجبات سے متعلق بھی ڈپٹی کمشنر کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کی جا ئیگی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس عید سے پہلے منعقد کیا جائے اور جشن کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2019 کے بعد کورونا وبا اور بعد میں رمضان المبارک کے ایام میں جشن قاقلشٹ کا انعقاد نہیں کیا جا سکا ہےاور چار سال بعد جشن کا انعقاد ہو پا رہا ہے۔ اس جشن میں بڑی تعداد میں سیاح شرکت کرتے ہیں۔

#chitralpost