ججز الزامات، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، دو مہینے میں رپورٹ پیش کرے گی

اشتہارات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ۔

کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط میں ایگزیکٹو اور خفیہ اداروں پر عائد الزامات کی تحقیقات کرے گا، وفاقی کابینہ نے کمیشن کے ٹی او آر کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

انکوائری کمیشن 60 روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیر غور آیا تو بیوروکریسی اور غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا۔

کابینہ ارکان نے کمیشن کے سربراہ کے تقرر کا اختیار وزیراعظم کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جس کو بھی کمیشن کا سربراہ بنائیں گے ہم آپ کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔

#chitralpost