9 مئی پرتشدد واقعات، گوجرانوالہ کی عدالت سے 51 ملزمان کو سزائیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہارات

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 51 ملزمان کو 5،5  سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کو سڑک بلاک کرنے ، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔

اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔

#chitralpost