خیبر پختونخوا میں اخبارات کی رجسٹریشن فیس اور صفحات کی پابندی ختم کی جائے

کینسل شدہ ڈیکلریشن بحال کٸے جاٸیں اور میڈیا لسٹ اخبارات کے واجبات ادا کٸے جاٸیں ،غلام مرتضیٰ جٹ صدر

اشتہارات

پشاور/اسلام آباد( )خیبر پختونخوا میں اخبارات پر رجسٹریشن فیس اور صفحات کی پابندی ختم کی جاٸے،کینسل شدہ ڈیکلریشن بحال کئے جائیں اور میڈیا لسٹ اخبارات کے واجبات ادا کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے APRNSصوبہ خیبر پختونخواہ کے ممبران سے ویڈیو لنک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا فلاحی میڈیا انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہے KPK میں تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہKPKمیں پرنٹ میڈیا کے حوالہ سے موجود پالیسیاں جو کہ زمینی حقائق کے منافی ہیں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت کا راستہ کھولا جائے گا۔ اجلاس میں ممبران اور ذمہ داران نے بانی صدر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔