وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پرانکوائری کروانے کا اعلان

حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملے کی چھان بین کی جائے

اشتہارات

اسلام آباد(چترال پوسٹ) وفاقی حکومت نے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معاملے کی اچھی ساکھ والے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کروائی جائے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو خط آیا اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دھوم تھی۔ حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے، وزیراعظم کل کابینہ میں یہ معاملہ رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن بنایا جائے گا، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم نے کہا اگلے دو چار روز میں اس کو نوٹی فائی کر دیا جائے گا۔