جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں چینی سفیر سے ملاقات

شانگلہ میں دہشت گردی کے واقعے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

اشتہارات

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سےملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر دونوں ممالک میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام ان عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ دونوں رہنماؤں میں امن وامان سمیت دیگر معاملات پر گفتگوہوئی۔

#chitralpost