ونگ ہیڈکوارٹر مستوج میں اپر چترال لیویز فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس مہمان خصوصی تھے

لیویز جوان اپنی پیشہ وارانہ امور میں مہارت حاصل کریں، ملک و قوم کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

اشتہارات


چترال(بشیر حسین آزاد) لیویز فورس اپر چترال کی پاسنگ آؤٹ تقریب چترال سکاؤٹس ونگ ہیڈ کوارٹر مستوج میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ ونگ کمانڈر 144ونگ لیفٹیننٹ کرنل نور الٰہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدالکریم،تحصیل چیئرمین سردار حکیم، اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکہو/موڑکہو، ایس ڈی پی او مستوج محی الدین سمیت سول و فوجی افسران اور علاقہ کے عمائدین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پاسنگ آؤٹ ہونے والے چترال لیویز فورس کے جوانوں مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل بلال جاوید نے لیویز فورس کے جوانوں کو اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید مہارت حاصل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا نے دوران ٹریننگ جوانوں کے کردار، نظم وضبط اور سیکھنے کے عمل میں دلچسپی پر ان کو سراہا۔
تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر نے بھی خطاب کیا اور لیویز فورس کے جوانوں کو ان کے پیشہ ورانہ ٹریننگ کے اختتام پر مبارک باد پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ لیویز فورس چاہے مختلف ایونٹس منعقد کروانا ہو، NID مہم ہو، سیکورٹی ڈیوٹی ہو اور امدادی سرگرمیاں ہو،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتی آئی ہے۔ انہوں نے جوانوں کو اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط کے ساتھ نبھانے اور فورس کے مجوزہ قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ زندگی گزارنے پر زور دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج کا بالخصوص اور دیگر افسراں کا بالعموم شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کو ان کے ٹریننگ کے دوران بہترین سپورٹ مہیا کیا اور ٹریننگ کے ہر شعبے پر ان کی بہترین رہنمائی کی۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب انتہائی پر رونق انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔(۵ نومبر