بدترین معاشی حالات میں ریجنل اخبارات کی اشاعت قلمی جہاد کی بہترین مثال ہے،بانی صدر APRNS

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (رجسٹرڈ)نے خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا،جی ایم جٹ

اشتہارات

اسلام آباد (پ ر) اس میں کوئی شک نہیں کہ ریجنل/مقامی اخبارات اور انکے ذمہ داران شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں،بدترین معاشی حالات میں ریجنل اخبارات کی ریگولر اشاعت کرنا نہایت مشکل ہو چکا لیکن ان حالات میں بھی جنہوں نے اخبارات کی اشاعت کو ریگولر رکھا ہوا ہے یہ قلمی جہاد کی بہترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر جی ایم جٹ نے APRNSکے ویڈیو لنک مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا ایک فلاحی صنعت کا کردار ادا کر رہی ہے اس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مزمت کی گئی،عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے فوری بند کروائے جائیں۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر،نائب صدر محمد سہیل گنگہوئی،سیکرٹری کوآرڈنیشن قیصر محمود ڈار، مرکزی ڈپٹی کوآرڈنیٹرچوہدری آورش ندیم،مرکزی کور کمیٹی کے چیئرمین سید گل جہانیاں، فارن آفیرز (انٹرنیشنل) کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر زاکر حسین عادل، ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین خاور مقصود گجر، تھنک ٹینک کمیٹی کے چیئرمین انور عباس پاکستانی،مرکزی ڈپٹی ترجمان صائمہ افتخار، صوبہ سندھ کے کوآرڈنیٹر سید ذوالفقار حسین شاہ، صوبہ KPKکے کوآرڈنیٹر سید جلال آفریدی، ڈپٹی کوآرڈنیٹرصوبہ KPK نور السلام ساجد، کوآرڈنیٹر صوبہ پنجاب شاہد بشیر چیمہ،جنوبی پنجاب کے کوآر ڈنیٹر محبوب حسین چغتائی،جنوبی پنجاب تنظیمی کمیٹی کے چیئرمین عمران حنیف بھٹی،AJKیونٹ کے کوآرڈنیٹر سکند الرحمان راجہ، سوشل میڈیا کمیٹی صوبہ سندھ کے چیئرمین عبدالوحید ابڑو، سوشل میڈیا کمیٹی kpkکے چیئرمین محمد شہزاد خان، سوشل میڈیا کمیٹی پنجاب کے چیئرمین گلزار حسین چوہان، کوآرڈنیٹر ضلع بھکر وممبر کور کمیٹی رانا انیل چوہان،ضلع وہاڑی کے کوآرڈنیٹر ممبر کور کمیٹی راو محمد رفیق،مرکزی کور کمیٹی کے ممبران فدا حسین سومرو،طفیل رند، اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔