افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بے نقاب

افغان باشندوں کی بے دخلی کا منصوبہ معطل کیا جائے، افغان حکومت کا مطالبہ

اشتہارات

کابل /اسلام آباد(اے ایف پی)افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر دستاویزات کے مقیم افغان شہریوں کی بیدخلی کا آپریشن موخر کرے اور ان افرادکو مزیدوقت دیا جائے۔گزشتہ شب جاری بیان میں طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کا جبری انخلاء نہ کیاجائے اورانہیں تیاری کیلئے مناسب وقت دیا جائے۔

این این آئی کے مطابق افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں افغان باشندوں کی واپسی کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہوگئیں، چمن اورا سپین بولدک میں پر تشدد احتجاج سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ افغانوں پر فائرنگ کا بھی پلان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کیمپس یا نقل و حرکت کے دوران مذموم عناصر کو سکیورٹی اہلکاروں کی افغانوں سے زور زبردستی کی تصاویر، ویڈیو بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان تصاویر اور ویڈیوز کو پاکستان کے خلاف بطور پروپیگنڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے، پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر فائرنگ کروانے کے منصوبے کا مقصد فوری انتشار پھیلانا ہے، گھناؤنے منصوبے کا مقصد انخلاء کا عمل سبوتاژ کرکے پاک افغان کشیدگی بڑھانا ہے۔