تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پرویز خٹک کی نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے

اشتہارات

چترال(چ،پ) تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز نے پیپلز پارٹی سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور باضابطہ طور پر نئے قائم ہونے والی جماعت ”پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرنز“ میں شامل ہورہے ہیں۔ شہزادہ خالد پرویز گذشتہ سال جنوری میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین کی نشست پر کامیابی حاصل کیا تھا اور چترال کے دونوں اضلاع سے پی پی پی کے واحد تحصیل چیئرمین تھے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے دروش اور چترال میں اپنے حامیوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، دروش اور چترال میں بڑے کارنر میٹنگز منعقد کرکے مشاورت کو وسیع کیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں شہزادہ خالد پرویز ایک بڑے شمولیتی پروگرام باضابطہ طور پر نئے سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم ہونے والے نئے سیاسی جماعت ”پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز“ کی طرف سے خالد پرویز کو صوبائی اسمبلی پی کے ون کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔