میرے گھر کی چاردیواری کو بغیر پیشگی نوٹس کے منہدم کردیا گیا ہے، سابق ڈی پی او سعید خان لال کا وزیر اعلی اور چیف سیکرٹر ی سے مطالبہ

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپنی نااہلی چھپانے کے لئے دکھاوے کے اقدامات کرکے کرپشن پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے

اشتہارات

چترال(نذیر حسین شاہ)سابق ڈی پی او، ممبر تحصیل کونسل اور جے یوآئی کے سینئر رہنما محمد سید خان لال نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان کے گھر کی مین گیٹ سمیت چار دیواری کو مسمار کرنے اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اور ان کی نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد سیٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بونی بزند روڈ کی سروے کے دوران ان کے گھر کی چار دیواری کا ایک پورشن اس روڈ کی توسیع کے زد میں آ گیا تھا لیکن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایک پٹواری کو ساتھ لے کر جمعرات کے دن بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ان کے گھر کی مین گیٹ کو اکھاڑ کے ضائع کرنے کے ساتھ چار دیواری کو مسمار کرکے اینٹوں کو بھی استعمال کے قابل نہیں چھوڑا اور گھر کے پردے کو بھی نقصان پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کسی کام سے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ ان کو بار بار التجائیں کی کہ صرف ایک دن کی مہلت دینے پر وہ خود میں گیٹ اور دیوار ہٹوادیں گے اور موقع پر موجود ان کے ہمسایوں نے تو چند گھنٹوں کی مہلت طلب کرنے پر بھی انہوں نے انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ہیوی مشینری کے زریعے گھر کے ایک حصے کو کھنڈر میں تبدیل کرکے رکھ دیا۔ محمد سید خان لال نے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں سے اس روڈ پراجیکٹ پر کام چالو ہے مگر یہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ والے ایک معزز شہری کے گھر کو گرانے میں ہی پھرتی دیکھا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ان کو حق گوئی پر سزا دی گئی ہے کیونکہ اس روڈ کی خراب اور ناقص تعمیر پر وہ ہمیشہ سے آواز حق بلند کرتے رہے ہیں اور بعد میں بھی کرتے رہیں گے۔