عشریت میں دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، مقامی پولیس اور علاقہ مشران کی کوششیں کامیاب

چترال پولیس اور مقامی عمائدین کی کوششیں بار آور ثابت ہوئین

اشتہارات

چترال(چ،پ)تحصیل دروش کے قصبے عشریت میں دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اور اس سلسلے میں پولیس اور علاقہ عمائدین کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں گاؤں کوٹگا ہ عشریت میں دوفریقین مسمیٰ مشرف خان ولد سید ولات خان اور عجب خان ولد میاں خان ساکنان عشریت کے درمیان پرانی دشمنی کے سلسلے میں جرگہ منعقد ہوا جس میں تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم سمیت دیگر معتبرات شہزادہ سریرالدین، مولانا قاضی شریف احمد، شہزادہ حشام الملک و دیگر شریک ہوئے۔اس جرگے کے سلسلے میں ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کی قیادت میں مقامی پولیس نے کوششیں کی تھی اور بالآخر یہ جرگہ کامیابی کیساتھ اختتام کو پہنچا۔ جرگہ ممبران کو دونوں خاندانوں کے درمیان تنازعے کے بارے میں بتایا اور جرگہ ممبران کے ساتھ ملکر دونوں فریقین کے درمیان تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ مقامی پولیس اور عمائدین کی کوششوں سے جرگہ کی کامیابی کے بعد دونوں فریقین آپس میں پرانی دشمنی کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور عہد کیا کہ آئندہ ہم اور ہمارے خاندان آپس میں بھائی چرے کے ساتھ رہیں گے۔