دروش اوسیک آر سی سی پل کا افتتاح کر لیا گیا

چترال سکاوٹس کے کرنل قیصر رضااور اسسٹنٹ کمشنر محمد علی نے مقامی عمائدین کی موجودگی میں افتتاح کیا

اشتہارات

دروش(چ،پ)دروش ٹاؤن دریائے چترال کے اوپر تعمیر ہونے والے ”اوسیک آر سی سی“ پل کا افتتاح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے عظیم تر مفاد میں نوتعمیر شدہ اوسیک آر سی سی پل کا افتتاح ونگ کمانڈر دروش لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا، اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے ایس ڈی او محکمہ سی اینڈ ڈبلیو وسیم خان اور دیگر افسران، سیاسی و سماجی شخصیات،مقامی ناظمین اور کونسلرز علاقہ عمائدین کی موجودگی میں کیا۔ کرنل قیصر اور اے سی دروش اور ایس ڈی او فیتہ کاٹ کر پل کا افتتاح کیا اور دریاکے اس پار عوام کی شدید مشکلات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر پل کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیاجس پر دروش کے پر جوش عوام نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ پاد کے فلک شگاف نعروں سے اپنے جذبات کا اظہار کئے۔ آج دروش میں جشن کا سماں تھا ہر جوان اور بوڑوں کے چہروں سے خوشی کے اثار نمایاں تھے تمام حاضرین نے اس پل کی تعمیر میں حصہ لینے والے سابقہ مرکزی صوبائی حکومتوں سابق ایم این ایز اور موجودہ نگران مرکزی وصوبائی حکومت کے اعلی ذمہ داران ڈپٹی کمشنر چترال کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈی پی او چترال کے ساتھ ساتھ اور اس کار خیر کے لئے تمام کوشیش کرنے والوں کا شکریہ اداء کئے ٹھیکہ دار اسمار خان کی طرف سے وقت سے پہلے پل مکمل کرنے پر شاباشی دی اور بقایا کام جو روڈ کا کام بقایا ہے اسی ٹھیکہ دار کی طرف سے مکمل کرنے کی گزارش کی اور اُمید ظاہر کی کہ سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے گا جو اس پل کے ساتھ بہت ضروری ہے عوام کیطرف سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ریاض ولی شاہ اور ایس ڈی اودروش وسیم کی پل کی جلد تعمیر میں سرپرستی کرنے اور خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کی گء آخیر میں اجتماعی دعاء کے بعد کرنل قیصر اے سی ایس ڈی او کی گاڑی عوامی گاڑیوں کے ہمراہ پل کراس کی اور پل ٹھیکہ دار کی طرف سے شیرین اور کولڈ ڈرنگ تقسیم کی گء اس اہم پروگرام میں بھر پور تعاون کرنے پر الفلاح سوسائیٹی اوسیک دروش کے کارکنان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی گئی۔