چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ زیورات اور نقدی برآمد، ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران چوری کے واقعے کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے تلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان مہاجر عتیق اللہ ولد محمد سخی حال مقیم جنگ بازار چترال نے اپنے گھر میں ہونے والے چوری کا رپورٹ درج کرایا تھا، ڈی پی او چترال لوئر اکرام اللہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ملزم شفیق اللہ ولد شریف اللہ سکنہ افغانستان حال مقیم جنگ بازار چترال کو گرفتا ر کے انکے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی رقم بر آمد کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے برآمد شدہ مسروقہ مال میں طلائی زیورات 1 عدد سونے کا ہار5 عدد سونے کے بڑے سائز کی چوڑیاں، 1 عدد چھوٹے سائز کی چوڑی، 2 عدد سونے کی بالیاں، 1 عدد سونے کی انگوٹھی کے علاوہ 3 لاکھ 19 ہزار روپے کیش شامل ہیں۔