چترال یونیورسٹی کا آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں کوئی اکاؤنٹ نہیں

یونیورسٹی کے نام پر بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے

اشتہارات


چترال (محمد نایاب) چترال یونیورسٹی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کا آفیشل فیس بک پیج نومبر 2022 سے ہیک ہوگیا تھا اور تب سے آج تک ریکور نہیں کیا جاسکا اور تاحال اپڈیٹ نہیں ہورہا ہے۔ اس پیچ پر آخری پوسٹ 10 نومبر 2022 کو کی گئی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد یونیورسٹی کے لیے نہ ہی فیس بک پیج بنایا گیا، نہ لنکڈ ان اور نہ ہی ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 14 نومبر 2022 کو یونیورسٹی کی طرف سے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے فیس بک پیج کے ہیک ہونے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے یونیورسٹی اور پبلک کو بتایا گیا کہ فی الحال پیج ہمارے کنٹرول میں نہیں اور کسی بھی قسم کے پوسٹ سے متعلق کنفرمیشن یونیورسٹی آفس ہی کرے گا۔ آج کے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر ایک انتباہی پیغام پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ”تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال کا کوئی آفیشل فیس بک پیج نہیں ہے۔ آفیشل خبریں اور اعلانات صرف یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپر شیئر کیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف چترال نے اپنا نام استعمال کرنے والے متعدد جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ ایسے تمام پیجز اور گروپس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جو اب بھی ”یونیورسٹی آف چترال” کے نام سے کام کرتے ہیں۔