قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان

اشتہارات


چترال(چ،پ) وزڈم قرآن اکیڈمی وزڈم ہاوس سسکول سسٹم سوات: چترال سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی شخصیت قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز برائے سال2023 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔قاری بزرگ شاہ الازہری کو اس پہلے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا ہے۔آپ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی سطح پر بہترین قاری اور مجود مانے جاتے ہیں۔آپ نے خدمت قرآن کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنارکھا ہے۔آپ علم قرائات،فن تجویداورفن رسم مصاحف کے متخصص ہیں۔آپ پاکستان کے سرکاری اور پرائیویٹ علمی مستند اداروں اور مصر کے الازہر یونیورسٹی کے فاضل ہیں۔موصوف کہوار(چترالی) زبان کی تاریخ میں قرآن مجید کا پہلا مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ 19 مطبو عہ کتابوں اور چار غیرمطبوعہ کل 23 کتابوں کے مصنف ہیں۔آپ 03 زبانوں اردو، کہوار اور فارسی کے شاعر بھی ہیں۔۔آپ کے 2 نعتیہ مجموعوں کو وزارت مذھبی امور حکومت پاکستان کے مقابلہ کتب نویسی سیرت میں پہلا انعام مل چکاہے۔آپ عالمی مسابقتہ القرآن لجنتہ کے رکن جج ہیں اور بین الاقوامی مسابقتہ القرآن میں ایک بار قاہرہ مصر، ایک دفعہ طرابلس لیبیا، ایک دفعہ متحدہ عرب امارات، 2 دفعہ تہران ایران اور چار دفعہ مکہ مکرمہ سعودی عرب میں بطور منصف(جج) پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں آپ کے متعدد علمی اور تحقیقی مضامین قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور دعوہ اکیڈمی میں 13 سال اپ استاد رہے ہیں۔آپ کی تلامذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے۔پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان سے بطور مترجم اور قاری سے طویل عرصے سے منسلک ہیں۔ نیزآپ پارلیمنٹ ہاوس مسجد کے خطیب بھی رہے ہیں۔ متعدد قومی اداروں کی جانب سے انہیں ایکسلینس ایوارڈ، پاپولر ایوراڈ، بسٹ قاری ایوارڈ اور گولڈ میڈل مل چکے ہیں، انہون نے عالمی ندوات، محافل اور مسابقات قرآنیہ میں شرکت کی غرض سے پانچ براعظموں کے سفر کیے۔ ان کی جائے پیدائش چترال ہے اور اسلام اباد میں مقیم ہیں۔
دو سالوں سے بطور آن لائن معلم تجوید وزڈم ہاوس سکول سسٹم کے تحت قائم شدہ وزڈم قرآن اکیڈمی سے وابستہ ہیں اور بعد ازنماز عشا ء احکام التجوید کے نام سے کلاس لیتے ہیں۔ وزڈم ہاوس سکول سسٹم سوات اور وزڈم قرآن اکیڈمی کا انتظامیہ قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز ملنے پر خوشی اور مسرت کے اظہار کے ساتھ حکومت پاکستان کی طرف اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہتی ہے۔
وزڈم ہاوس سکول سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر بہارآحمد اور وزڈم قرآن اکیڈمی کے سربراہ قاری عبدالوہاب نے آپ کی خدمات قرآن کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشا ئاللہ تعالی قاری بزرگ شاہ الازہری کی رہنمائی میں قرآن کو پاکستان کے تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کا بنیادی محور بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور قرآنی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے ذریعے ملک وملت کی خدمت کا سلسلہ ہمیشہ جاری وساری رہے گا۔