دوران سفر مسافرخواتین کوہراساں کرنے کا الزام، پولیس نے بس کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا

ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او چترال

اشتہارات


چترال(چ،پ) چترال سٹی پولیس نے خاتون مسافر کی شکایت پر بس ک کنڈیکٹر کو حوالات میں بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بونی اپر چترال سے پشاور کی طرف سفر کے دوران خواتین مسافر وں کو ہراساں کرنے کی رپورٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین نے کنڈی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن کی ہدایت کی تھی جس پر چترال سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بلبل حسن نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کے کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث کنڈیکٹر محمد سعید ولد محمد رفیق سکنہ شیر آباد اکبرپورہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا۔