سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی؛بھاری مقدار میں دیسی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کاروائی کے دوران ملزم سے ۳۳ لیٹر شراب برآمد کر لیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سٹی پولیس نے ایس ایچ او بلبل حسن کی قیادت میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران بڑی مقدا ر میں دیسی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے چترال سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرکے ملزم شجا ع الملک ولد نوروز خان سکنہ اورغوچ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کاروائی کے دوران ملزم سے 33لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردیا گیا ہے