شندور فیسٹیول کے لئے چترال کی پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سلیکشن مکمل، نوٹیفکیشن جاری

ٹیم اور میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا، شہزادہ سکندرالملک چترال اے ٹیم کی قیادت کریں گے

اشتہارات

چترال(چ،پ)جشن شندور کے لئے چترال کے مختلف پولو ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے دفترمیں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چترال سکاؤٹس، پولیس اور اپر چترال کے انتظامی افسران، پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک و دیگر ذمہ داران اور کمیٹی کے اراکین نے شر کت کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کی طرف سے ٹیم کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
چترال اے ٹیم میں شہزادہ سکندرالملک کی قیادت میں اسرار ولی خان، شہزاد احمد شاہ جی، اظہار علی خان، امیر حمزہ، محمد الیاس، معراج الدین، نصیراللہ پر مشتمل ہوگی۔ چترال”بی“ ٹیم کی قیادت اصغر حسین کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں الحاج الرحمن، مقصود الرحمن، عرفان علی خان، ارباب قلی خان، عمران الرحمن، شہزادہ شجاع ریاض الدین، شاہ ولی اللہ شامل ہیں۔ چترال ”سی“ٹیم کی قیادت عدنان احمد کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شکیل احمد، ذاکر حسین، حماد قادر، شہزادہ حامد، رضا قلی خان، جنید علی شاہ اور ہارون علی شاہ شامل ہیں۔ چترال ”ڈی“ ٹیم کی قیادت شمیم احمد کرینگے جبکہ کھلاڑیوں میں عماد الدین، سہیل احمد، انور ولی خان، نسیم احمد، پرنس نعیم الدین،سکندر ولی خان اور اسرار عالم شامل ہیں۔ سب ڈویژن مستوج ٹیم کی قیادت راجہ فضل خالق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راجہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ، تیمور احمد، کریم بخش،راجر علی شاہ جی،اجمل قباد، ضیاء الدین متار اور سہیل ایوب شامل ہیں۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر چتراال لوئر نے ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے دو مزید کھلاڑیوں کا اضافہ کیا ہے جن میں آصف حسین کو چترال اے ٹیم اور عزیزالدین کو چترال ”بی“ ٹیم میں شامل کیاہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے نوٹیفکیشن کے ذریعے جشن شندور کے لئے آفیشلز کا بھی اعلان کیا ہے جس کے مطابق محمد اعظم لال (کوشٹ) ٹیم منیجر ہونگے،پولو کوچ پینل میں امیراللہ یفتالی چیف پولو کوچ، آفتاب عالم پولو کوچ لوئر چترال اور سیف اللہ لال پولو کوچ اپر چترال شامل ہیں۔