لوئر چترال سرکل دروش میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، پولیس کی طرف سے فول پروف سیکورٹی انتظامات

66 پولیو ٹیموں کے ساتھ 238 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)تحصیل دروش کے دو یونین کونسلز دروش ون اور دروش ٹو میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاجس کے لئے ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع ہذا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پی او چترال لوئر صلاح الدین کنڈی نے کہا ہے کہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔او خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کرینگے، پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔چترال پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈی پی او چترال نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاؤن کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ پولیو مہم کے لئے تشکیل کردہ 66پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے 238جوان تعینات کئے گئے ہیں۔