دروش پولیس کی کامیاب کاروائی،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد

ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی پر 38 لیٹر شراب برآمد کرکے ڈرئیوار کو گرفتار کر لیا

اشتہارات

دروش(چ،پ) چترال پولیس نے ضلع کے ا ندر منشیات کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دروش پولیس نے ایس ایچ او ابرار احمد اور اے ایس آئی نثار احمد کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ایک کاروائی کے دوران ناکہ بندی میں ایک مشکوک ایک وٹز (VITZ)گاڑی کو لیکر اس کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 38لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے گاڑی ڈرائیور ملزم محمد رحیم ولد گل ہمیش خاب سکنہ دادخندوری کو گرفتار کر لیا ہے اور اس حوالے سے مزید قانونی کاروائی شروع کرد ی ہے۔
اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی بیخ کنی کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے واضح احکامات موجود ہیں جبکہ ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے انہی احکامات کی روشنی میں چترال لوئر کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منشیات کے کاروبار اور استعمال سے منسلک افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور انکے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ حکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔