افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی، ۹ مئی کے واقعات کی مذمت کے لئے دروش میں وردگ اور گجر برادری کی طرف سے ریلی نکالی گئی

پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، شرپسند عناصر کو کڑی سزا دی جائے

اشتہارات


دروش(چ،پ) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف دروش میں ایک ریلی نکالی گئی جو کہ دروش بازار چوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کیا۔ یہ ریلی گجر برادری اور وردگ برادری کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا جسکی قیادت حاجی انذرگل گجر اور حاجی شیر زمین وردگ نے کی۔ ریلی مرکز آباد دروش سے شروع ہو کر دروش چوک میں پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ۹ مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلح افواج کو بدنام کرنے کی ایک مہم شروع کی گئی، سیاسی احتجاج کی آڑ میں فوجی املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی اور یہ سب کچھ ایک تحریک انصاف نے جان بوجھ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، شہداء کی بے حرمتی کی ہے اور یہ سب کچھ دشمن کو خوش کرنے کیلئے کئے گئے۔ مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں نے ملک کے اندر بدامنی پھیلانے اور افواج پاکستان اور عوام کو آمنے سامنے لانے کی نہایت قبیح کوشش کی جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ لوگ ملک و قوم کے وفادار نہیں، ان اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کو سنگین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، ہم ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد،چترال پولیس، زندہ باد، چترال لیویز زندہ باد شہداء زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
جلسے سے حاجی انزر گل، حاجی شیر زمین وردگ، عبدالمجید، مولانا فضل، حاجی محمد شفاء و دیگر نے خطاب کیا۔ (۷۲ مئی