چتراٹ سیمنٹ کمپنی کی سالانہ ڈیلرز کنونشن چترال میں منعقد ہوئی

بہترین کاروباری حضرات کو اعزازی شیلڈز پیش کئے گئے

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) چتراٹ سیمنٹ کی طرف سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سالانہ ڈیلرز کنونشن منعقد ہوا جس میں چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قمر قاضی کیانی مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے علاوہ خیبر پختونخواکے مین ڈیلر اویس اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈیلرز کنونشن میں خطیب شاہی مسجد مولوی خلیق الزمان نے تمام مہمانوں کو حسب روایات چترالی ٹوپی (پکول) تحفے کے طور پر پیش کئے۔اس موقع پر چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قاضی کیانی نے کہا کہ میں 2018 میں بھی چترال آکر کنونشن میں شرکت کی تھی، اس کے بعد ہمارا پروگرام ایبٹ آباد، پنڈی وغیرہ میں بھی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ پچھلے 37 سالوں سے پروڈکشن دے رہی ہے اور یہاں چار پانچ سال سے چترال سے بھی کافی ڈیمانڈ آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ کا یہ موٹو ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کا سیمنٹ تیار کرواتا ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوتا۔اگر انتظامیہ کو میٹریل پر ذرا بھی شک پڑے تو ہم را میٹرییل کو ضائع کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی کبھی بھی مقدار اور معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں کرتی۔ 1985 میں چودہ سو ٹن فی دن پیداوار دے رہی تھی اس کا پیداوار بڑھتا رہا اور ابھی موجودہ ساڑھے پندرہ ہزار ٹن روزانہ سیمنٹ پیداوار ہے مگر ا س کی معیار کی بڑی سختی سے جانچ پڑتال ہوتی ہے اور اس فیکٹر ی کے اعلیٰ قیادت کی ہدایات ہیں کہ اگر میٹریل میں ذرا بھی شک پڑے تو اسے ضائع کرے مگر سیمنٹ کی معیار کو حراب نہیں ہونے دیتے۔انہوں نے کہاکہ معاشی مشکلات کے باوجود ہم نیا پلانٹ لگارہے ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کئی افراد کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کمپنی کے ڈیلرز سے بھی کہا کہ اگر وہ کوئی تجویز پیش کریں تو اس پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اویس خان شنواری جو مین ڈیلرز ہے اور دیگر ڈیلرز حضرات کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یہ لوگ نہ صرف ہمارے ڈیلرز ہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز بھی ہیں۔
ڈیلرز کنونشن میں تمام مہمانوں کو سووینیر ز اور ڈیلرز حضرات کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔ چترال سیمنٹ کی جانب سے اس سالانہ ڈیلرز کنونشن میں کثیر تعداد میں کاروباری حضرات نے شر کت کی جو بعد میں خطیب خلیق الزمان کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔