دروش پولیس کی کاروائی، بیٹری چور کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم جرائم کا ریکارڈ رکھتا ہے، منشیات کے مقدمے میں بھی پولیس نے دھر لیا تھا

اشتہارات

دروش(چ،پ) دروش پولیس نے گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے کے دوران دروش کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے بیڑی چرانے کے واقعات رونما ہورہے تھے،اس حوالے سے دروش پولیس نے نگرانی کا عمل سخت کردیاتھا، اس دوران پولیس نے ملزم فواد الرحمن ولدلطیف خان سکنہ وارڈھپ دروش کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ بیٹری برآمد کرلئے ہیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جرائم پیشہ پس منظر کا حامل ہے، اس سے قبل منشیات اسمگلنگ کے دوران گاڑی چھوڑ کر فرار ہواتھا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس کو بھاری مقدار میں چرس ملے تھے جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔