سنیٹر فلک ناز چترالی کے نام سے جعلی واٹس ایپ نمبروں کا انکشاف

نوسربازوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، پارٹی کارکنان اور عوام ان عناصر سے ہوشیار رہیں

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان تحریک انصاف کے سنیٹر فلک ناز چترالی کے نام سے جعل سازوں نے واٹس ایپ نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف لوگوں کیساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا۔ یہ انکشاف خاتون سنیٹر فلک ناز چترالی نے خود اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا ہے۔ سنیٹر فلک ناز چترالی کی طرف سے جعل سازوں کے زیر استعمال نمبر اور ان سے مختلف افراد کے ساتھ رابطوں کے سکرین شاٹس شیئر کرکے خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ نوسرباز میرا نام استعمال کرکے لوگوں کو واٹس ایپ پر کال اور مسیج کرتے ہیں، انسے پیسے بھی مانگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعل سازوں نے واٹس ایپ میں انکی تصویر بھی لگا کر ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ واقعی میں یہ واٹس ایپ نمبر میرے ہیں، حالانکہ ان واٹس ایپ نمبروں کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔سنیٹر فلک ناز چترالی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پارٹی کارکنان اور عوام الناس کو جعل سازوں سے ہوشیار رہنے تاکید کی ہے۔