چترال لیویز کے جوانوں کی ترقی،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ترقی کے رینکس لگائے

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔افسران نے چترال لیویز کے ترقی پانے والے 57 جوانوں کو پرموشن بیجز لگائیں۔ اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ڈی پی او اکرام اللہ نے جوانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی ہونے کے بعد جوانوں کی سب سے بڑی خواہش محکمانہ ترقی ہوتا ہے۔ترقی لیویز جوانوں کی ترقی انکی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، ترقی کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید کااظہار کیا کہ لیویز افسران وجوان آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپناشعار بنا کر ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے اور اپنی کارکردگی کو بہترین بنا کر عوام کی خدمت کرینگے۔
تقریب میں کمانڈنٹ چترال لیویز /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان،ڈی پی او اکرام اللہ خان،ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز /اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد عاطف جالب،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی،افیسران اورلیویز کے جوان بڑی تعداد میں شریک تھے۔