غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا ایکشن، متعدد کو واپس بھیج دیا گیا

اشتہارات


چترال(چ،پ)لوئر چترال پولیس نے ضلع کے اندر غیر مقامی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد گداگروں کو واپس بھیجدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو غیر مقامی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے چترال ٹاؤن اور دروش ٹاؤ ن میں موجود غیر مقامی پیشہ ور گداگروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے آئے پیشہ ور بھکاریوں کو واپس ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دیا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ ملکی سیکورٹی حالات کے پیش نظرچترال میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں، عوام اپنے علاقوں میں غیر مقامی افراد کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو کریں۔
درایں اثناء عوامی حلقوں نے غیر مقامی پیشہ ور گداگروں کو ضلع سے واپس بھیجنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان عناصر کو چترال میں داخل ہی نہ ہونے دیا جائے اور لواری ٹنل سے انہیں واپس بھیجا جا ئے۔