لاہور ہائی کورٹ میں لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے /APRNS

اشتہارات

لاہور(کورٹ رپورٹر)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ اپنے کونسل ولیگل ایڈوائزر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رائے بلال احمد کھرل اور سید قمر الحسن نقوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں پیش ہوگئے اور PAAکی رٹ میں فریق بننے کی درخواست کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن(PAA) نے پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں 15/85 پیمنٹ کی تقسیم کی ترمیم کو چیلنج کر رکھا ہے۔ صدر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے، اسی لئے APRNSنے لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کیلئے اور پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں 15/85کی ترمیم کی حمایت میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی لوکل/ریجنل اخبار کے اشتہارات کی پیسے کوئی بھی پرائیوٹ ایڈ ایجنسی کھا نہ سکے اور فوری طور پر اخبارات کو انکے اشتہارات کے پیسے مل جائیں اور محکمہ جات کی طرف سے اخبار کے نام کا چیک بنے اور چیک آفس میں پہنچ جائیں۔