پولیس بھرتی کے عمل میں غیر شفاف ہے، احتجاج کریں گے/مولانا ہدایت الرحمن

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے پولیس میں حالیہ بھرتی کے عمل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل شفاف نہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کاعمل شفاف نہیں ہوا کیونکہ ا ضلع اپر چترال کو صرف ایک پوسٹ ملی لوئر چترال کو7پوسٹیں دی گئی جبکہ سوات کو800پوسٹیں مل گئیں دیگر اضلاع میں سے ہرضلع کو100سے زیادہ پوسٹیں ملیں،چترال کے دو اضلاع سے500اُمیدواروں میں سے بیشتر نے60نمبر لیکر ٹیسٹ پاس کیا مگرکسی کو بھی پوسٹ نہیں ملی صرف 8لوگ بھرتی ہوئے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے اس ناانصافی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔اُنہوں نے آئی جی پی،وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال اپراورچترال لوئر کو بھی سوات کے برابر آسامیاں دی جائیں۔