چترال میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کی خدمات گرانقدر ہیں/عبدالغفار

اشتہارات

چترال(چ،پ)کوہ انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کیچیئرمین عبدالغفار نے لوئر چترال کے کوہ یونین کونسل میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے تحت کیش فار ورک کے ذریعے غربت میں کمی کی کاوشوں کو نہایت گرانقدر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس پروگرام سے علاقے میں نادار، معذور اور بیوہ خواتین کو بھر پور مالی مددمل رہی ہے جس سے غذائی قلتکے خطرے میں کمی آئی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غریبوں کے لئے شروع کردہ غربت مکانے اور گزشتہ سال کے طویل بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے ایک بیش بہا تحفہ ہے جوکہ پوری ضلعے میں اپنی مثال آپ ہے جس میں نہایت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے تمام متاثرین کو اس انداز میں کیش تقسیم کیا جارہا ہے کہ ایک طرف علاقے میں شجرکاری سمیت مختلف سیکٹروں میں ترقیاتی کام بھی ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایک معقول آمدنی گاؤں کے بے روزگاروں کو مل جاتی ہے جبکہ بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد کو اس میں شامل کئے گئے ہیں جوکہ کام نہیں کرسکتے۔ عبدالغفار نے کہاکہ ان کا ادارہ”کے آئی ڈی پی“ اس پراجیکٹ کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ یقینا دوسرے این جی اوز کے لئے قابل تقلید ماڈل ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے فیزمیں سیلاب متاثرین میں خشک راشن بھی وافر مقدار میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس کے لئے پروگرام کے انچارج حیدر علی اور ان کا ٹیم خراج تحسین کے لائق ہے۔ انہوں نے کوہ کے عوام کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔