سابق صوبائی وزیر سلیم خان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر مقرر

اشتہارات

پشاور(چ،پ) سابق صوبائی وزیر سلیم خان کو پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا صوبائی نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کیساتھ مشاورت کے بعد سابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے سینئر راہنماء سلیم خان کو پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا نائب صدر مقرر کردیا ہے۔ سلیم خان اس سے قبل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفامیشن سیکرٹری تھے۔
یاد رہے کہ سلیم چترال سے ایم پی اے منتخب کے ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کی زیر قیادت مخلوط حکومت میں صوبائی وزیر بہبود آبادی تھے جبکہ اسکے بعد بھی الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ایم پی اے منتخب ہو ئے۔ وہ پارٹی کے ضلعی صدر بھی رہے ہیں۔