خیبر پختونخوا پولیس میں ترقیاں، چترال کے 11افسران ڈی ایس پی بن گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے درجنوں پولیس افسران کی ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں انسپکٹرز (بی ایس 16) کے افسران کی مستقل بنیادوں پر بطور ڈی ایس پی (بی ایس 17)ترقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس افسران کی ترقی کے اس عمل میں چترال سے تعلق رکھنے والے 11انسپکٹرز کی بھی بطور ڈی ایس پی (BS-17) پر مستقل بنیادوں پر ترقی ہوئی ہے۔ چترال پولیس کے ترقی پانے والے افسران میں محی الدین، اقبال کریم، احمد عیسیٰ، حسن اللہ، نذیر شاہ، مبارک احمد، بہادر خان، تمیز الدین، محمد شفیع شفاء،غلام علی، اور ا میر شاہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ان افسران میں سے کئی ایک بطور ایکٹنگ ڈی ایس پیز خدمات سرانجام دے رہے تھے، اب ان کی مستقل بنیادوں پر گریڈ 17میں ترقی ہو گئی ہے۔