برطرف فوجی افسر عادل راجہ دیار غیر میں بیٹھ کر غیروں کا آلہ کار نکلا

اشتہارات

پشاور(م،ڈ)پاک فوج سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف شدہ سابق افسر غیر ملکی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کے نام سے شخص جو کہ پاک فوج میں میجر تھا جسے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر فوج سے برطرف کیا گیا ہے، وہ پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔ عادل راجہ پاکستان سے مفرور ہوکر دیار غیر میں مقیم ہے تاہم وہاں پر پہنچ کر یہ غیر ملکی خفیہ اداروں کے ہتھے چڑھ کر اپنے ہی ملک کے فوج کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کی سرگرمیوں کو دیکھ کر اب کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ وہ کن کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی اختلافات، پالیسی معاملات میں اختلاف رائے عام باتیں ہیں مگر کوئی اپنے ملک کے انتشار پھیلانے کے لئے غیروں کا سہارا نہیں لے سکتا مگر عادل راجہ کے حرکات اس بات کی دلیل ہیں کہ اسے ایندھن کہیں اور سے مل رہی ہے۔
فوج سے برطرفی کو برداشت نہیں کر کے اب سوشل میں میڈیا میں مختلف پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عادل راجہ غیر ملکی ایجنسیوں کی ایماء پر پاکستانی فوج کے بارے میں زہر اگل رہا ہے اور برطانوی خفیہ ادارے M16، بھارتی ایجنسی را اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے تکون میں بیٹھ عادل راجہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششیں کررہا ہے۔غیر ملکی ایجنسیوں بالخصوص انڈین خفیہ ایجنسیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کریں جو کہ مسلح افواج کے بارے میں زہریلا اور نفرت انگیز پراپیگنڈا کریں اور موجود حالات میں ایک تصاد م کی فضاء پیدا کریں۔ عادل راجہ دشمن ایجنسیوں بالخصوص را، موساد اور برطانوی ایجنسی کے لے پالک کے طور پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز، بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عادل راجہ نامی سابق افسر بھارتی، اسرائیلی ایجنسیوں کے ساتھ گھل ملنے کے بعد اب کھل کر پاکستان کے خلاف میدان میں آچکا ہے، اور متعدد ذرائع سے یہ بات مزید مستحکم ہوگئی ہے کہ عادل راجہ کی پشت پر پاکستان سے اذلی دشمنی رکھنے والے ممالک کی ایجنسیاں موجود ہیں اور انہی کے وسائل کی بنیاد پر عادل راجہ پاکستان کے خلا ف منفی اور جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔