کھوار ادب کے نامور شاعر اور ادیب محمد عرفان عرفان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اشتہارات

اسلام آباد(چ،پ) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے کھوار زبان کے سینئر اور نامور شاعر و ادیب محمد عرفان عرفان کو ”لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ معروف شاعر، ادیب اور انجمن ترقی کھوار چترال کے سرپرست اعلیٰ محمد عرفان عرفان کو ایوارڈ گذشتہ روز اسلام آباد میں قومی سطح کے ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔
یاد رہے کہ محمد عرفان عرفان کا تعلق چترال کے ایک نامور علمی خانوادے سے ہے، انہوں نے کئی ایک شعری مجموعے اور دیگر کتابیں تصنیف کئے ہیں جو کہ چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔