چترال پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر دیدار علی کو تعریفی سند سے نوازا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے لوئر چترال پولیس کے افسر تعلقات عامہ (PRO) دیدار علی رومی کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا۔ ڈی آئی جی سجاد خان نے لوئر چترال پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیدار علی رومی کی پیشہ وارنہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔