صوبائی اسمبلی کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی عہدیداروں کو معطل کر دیا

اشتہارات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اور پنجاب میں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نوں صوبوں کے بلدیاتی نمائندگان کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ کے روز اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے دفعہ218(c)اور الیکشن ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ٹاؤن میئرز، تحصیل چیئرمین، ویلج و نائبرہڈ کونسلز کے چیئرمین و جملہ کونسلران، کنٹونمنٹ کے بلدیاتی عہدیداران کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے نتائج کے اعلان تک معطل کردیا ہے۔