جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاراوئیاں مربوط اور تیز کئے جائیں/ڈی پی او چترال لوئر

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ناصر محمود کی سربراہی میں پولیس فورس کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کے آغاز میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے شہداء کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔
ڈی پی او ناصر محمود نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے منشیات فروشوں،چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد قابو میں کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔موجودہ ملکی سیکورٹی حالات کے پیش نظر تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔اس کے علاوہ ڈی پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران کو انعامات سے نوازنے،حوصلہ افزائی کرنے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہو ں نے زور دیکر کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے
چترال پولیس کے کرائم میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹگیشن لوئر چترال محمد خالد خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی،سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران اور PASIsنے شرکت کی۔
دوران میٹنگ جرائم کی شرح بابت کیس ٹو کیس تفصیلی جائزہ لیا گیا۔