پولیس لائنز خود کش حملہ؛ دھماکے کی وجہ سے 10سے زائد اضلاع سے جنازے اٹھے

اشتہارات

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور پولیس لائنز پر خود کش حملہ میں پشاور سمیت 10 اضلاع کے رہائشی لوگ متاثر ہوئے ہیں ایل آر ایچ کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق دھماکہ میں پشاور کے زخمی ہونیوالے اور جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں اور ملازمین کا تعلق ناصر باغ، سیٹھی ٹاؤن اور بڈھ بیر سے بتایاگیا ہے جبکہ اس واقعہ میں پشاور کے علاوہ بنوں، لکی مروت، چارسدہ، مردان، ملاکنڈ، بٹ گرام، صوابی اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار اور ملازمین بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق ایک شہید کا تعلق اپر چترال سے بتایا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک ایسا دھماکہ تھا جس میں صوبہ کے دس اضلاع کو شہیدوں کے تابوت بھیجے گئے ہیں۔